ہم جس بھی چیز کو چھوتے ہیں اس پر کچھ کیمیکل، سالمے یا جراثیم چھوڑ دیتے
ہیں اور سیل فون پر چھوڑے ہوئے سالموں سے سائنس داں نمونے لے کر ان سے فون
کے مالک کے طرز زندگی کا ایسا خاکہ تیار کرسکتے ہیں جن سے یہ تک پتہ چل
سکتا ہے کہ وہ کیا کھانا پسند کرتا
ہے، کس طرح کا صابن استعمال کرتا ہے، اس
کی صحت کیسی ہے اور وہ کہاں کہاں گیا تھا۔یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے سان ڈیاگو اسکول آٖف میڈیسن کے سائنس دانوں کی تحقیق سے مذکورہ انکشاف ہوا ہے۔نیشنل اکادمی آف سائنس نے یہ مطالعہ شائع کیا ہے جس کے بہت فائدے ہوسکتے ہیں۔